ریما کو بچے کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر ماں بننے کی مبارکبادیں

پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ریما خان کو نومولود بچے کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔

حال ہی میں ریما خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر اور ایک بچے کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں جوڑی کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے اسٹوری پر شیئر کی گئی تصویر میں بچے سے متعلق کوئی وضاحت نہیں دی بلکہ مختلف ایموجیز شیئر کیے ہیں، جب کہ انہوں نے اپنی اسٹوری کے بیگ گراؤنڈ میں آج کل وائرل ہونے والا پنجابی گانا ’دل تو جان تو‘ بھی لگایا ہوا ہے۔

اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ماں بننا زندگی کے بارے میں کسی کے بھی نقطہ نظر کو بدل سکتا ہے اور ماں بننے کے بعد زندگی صبر اور بے لوث محبت کا گہرا احساس دلاتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں