ملک میں انٹرنیٹ کی صورتحال کب بہتر ہوگی؟

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ بتا دی۔

پی ٹی اے کا کہناہے کہ انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ7 سب میرین کیبلز میں سے 2 میں خرابی ہے۔

پی ٹی اے کا کہناہے کہ سب میرین کیبل اے اےای-1 اور ایس ایم ڈبلیو 4 کیبل میں خرابی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو 4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ سب میرین کیبل اے اے ای-1 کی مرمت کر دی ہے، انٹرنیٹ کی صورتحال بہتر ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں