جیسمین اپنے دیرینہ دوست علی اور ان کی جوڑی دار نتاشا کو سپورٹ کرنے آئی تھیں، اسٹیج پر موجود جیسمین نے اس موقع پر علی کے لیے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔
جیسمین نے کہا میں علی سے بہت محبت کرتی ہوں اور بنا غرض کے یہ سب کو علم ہے، لیکن سب اس کا کچھ اور مطلب سمجھتے ہیں، سب کو اب جو بھی لگتا ہے لیکن علی ہے ہی ایسا، یہ آنکھوں آنکھوں میں سب لڑکیوں کو گھما لیتا ہے۔
ہاردک پانڈیا اورسربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کا ایک 4 سالہ بیٹا آگستیا بھی ہے
بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اب ان دنوں جیسمین، علی اور نتاشا کی ایک ساتھ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو کہ مقبول ترین بھارتی ڈانس شو نچ بلیے سیزن 9 کے سیٹ کی ہے۔