بالی وڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ انہیں اتنا بدنام کردیا گیا ہے کہ ان کی شادی نہیں ہوپارہی۔
حال ہی میں ایک بھارتی شو کے دوران کنگنا رناوت نے شادی سے متعلق گفتگو کی اور یہ بھی بتایا کہ کس طرح ان کیلئے کی جانے والی منفی تشہیر ان کی شادی میں رکاوٹ بن رہی ہے۔
دوران شو جب 38 سالہ اداکارہ سے پوچھا گیا کہ وہ شادی سے متعلق کیا رائے رکھتی ہیں کہ آیا وہ کسی سیاستدان کو شادی کیلئے منتخب کریں گی یا کسی اداکار کو؟
سکیورٹی اہلکار نے کنگنا کو تھپڑ کیوں مارا؟ اداکارہ نے بیان میں وجہ بتادی
میں اور شاہ رخ اس نسل کے آخری اسٹارز ہیں: کنگنا
یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے بھارت کے عام انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر مندی سے لوک سبھا کا الیکشن لڑا اور کانگریس کے امیدوار کو شکست دی۔
سیاست میں قدم رکھنے کے بعد پہلی مرتبہ الیکشن میں حصہ لیتے ہی اداکارہ نے 5 لاکھ 37 ہزار 2 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔