بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو بیٹی آرادھیا کے ہمراہ ابھیشیک بچن کے گھر جلسہ میں دیکھا گیا جس کی ویڈیو اور تصاویر بھی وائرل ہیں
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں موجود فوٹوگرافرز کے کیمروں نے ایشوریا اور آرادھیا کے بچن ہاؤس (جلسہ) پہنچنے کے لمحات عکس بند کرلیے، بعد ازاں ان ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کیا جاتا رہا
بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو گزشتہ روز کی ہے جس میں ایشوریا اور آرادھیا کو جلسہ ہاؤس کے باہر اپنی گاڑی سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے
طلاق کی خبروں سے متعلق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابھیشیک بچن نے کہا تھاآپ لوگوں کو اپنی ویب سائٹس یا اخباروں کے لیے اسٹوریز چاہیے ہوتی ہیں، کوئی بات نہیں ہم سلیبریٹیز ہیں اور ہمیں یہ سب برداشت کرنا پڑے گا’۔
ساتھ ہی اداکار نے اپنی شادی کی انگوٹھی دکھائی اور کہا تھا کہ ‘دیکھیں، میں اب تک شادی شدہ ہوں