شوہر مجھ سےساڑھے 4 سال چھوٹے ہیں

پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر موجی بسر ان سے ساڑھے 4 سال چھوٹے ہیں۔

اداکارہ مدیحہ امام مئی 2023 میں بھارت سے تعلق رکھنے والے موجی بسر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں اور کچھ ماہ قبل ایک یوٹیوب انٹرویو کے دوران مدیحہ نے شوہر موجی بسر سے پہلی ملاقات اور پھر شادی تک کے سفر پر بات کی۔

مدیحہ امام نے شوہر سے پہلی ملاقات سے متعلق بتایا کہ 2016 میں بالی وڈ فلم ’ ڈیئر مایا‘ کے سیٹ پر موجی سے پہلی ملاقات ہوئی تھی

شوہر نیپالی ہیں اور نا ہی بھارتی: مدیحہ امام
اداکارہ نے کہا کہ مجھے پہلی ملاقات میں ہی موجی اچھے لگے تھے میرے اور موجی درمیان ذہنی سوچ اور میچیورٹی کا بھی فرق ہے جسے میں تسلیم کرتی ہوں لیکن مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں، مجھے امید ہے جب وہ 30 سال کے عمر کے حصے سے گزریں گے تو ان میں بھی یہ تبدیلی آجائے گی

اپنا تبصرہ لکھیں