وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملٹری کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹرائل کا اشارہ دے دیا
ایک انٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ ملٹری کورٹ میں پہلے بھی ٹرائل ہوتے رہے ہیں، آئندہ بھی ہوتے رہیں گے، ملٹری قوانین کے تحت لوگوں کا ٹرائل کیا جاسکتا ہے، عمران خان کے خلاف شواہد ملٹری ٹرائل کی طرف جا رہے ہیں، دن بدن یہ چیز واضح ہوتی جا رہی ہے کہ ان کا ٹرائل وہاں پر ہوگا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق تحقیقات صیغہ راز میں ہیں،مجھے رسائی نہیں، سوال یہ ہےکہ عمران خان نے فوجی اہداف پر مظاہرے کیوں کرائے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اقتدار کھونے کا جو افسوس بانی پی ٹی آئی کو تھا وہ جنرل (ر)فیض کو بھی تھا
ن کو اس بات کی خواہش ہوگی کہ سارا ملبہ کسی اور پر ڈال دیں، وہ کہیں گے کہ اگر میں اس سازش میں شریک بھی تھا تو اس کے جو مقاصد تھے وہ میرے نہیں بانی پی ٹی آئی کے تھے۔