لفظوں کا کھیل جس کو اسکریبل کہا جاتا ہے میں پاکستان نے بڑا کارنامہ انجام دیا اور ریکارڈ پانچویں مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔
سری لنکا میں ہونیوالی ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے 16 سالہ عفان سلمان نے چیمپئن شپ کے دوران 23 میں سے 19 گیمز میں کامیابی حاصل کر کے چیمپئن شپ جیتی۔
چیمپیئن شپ میں دنیا کے مختلف ممالک کے 138 پلیئرز شریک تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان 5 مرتبہ ورلڈ یوتھ چیمپیئن شپ جیتنے والا دنیا کا پہلا ملک ہے۔