ملک بھر میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: ملک میں 2 کروڑ 62 لاکھ سے زائد بچوں کے اسکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت تعلیم کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریر ی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 2 کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں۔

وزارت تعلیم کی تفصیلات کے مطابق 5 سے 9 سال تک کے ایک کروڑ 7 لاکھ 74 ہزار 890 بچے اور بچیاں اسکول سے باہر ہیں جن میں 49 لاکھ 72 ہزار 949 بچےاور 58 لاکھ ایک ہزار 941 بچیاں شامل ہیں

وزارت تعلیم کا بتانا ہےکہ 45 لاکھ 45 ہزار 537 طلبہ و طالبات ہائی اسکول کی تعلیم سے محروم ہیں جن میں 23 لاکھ 6 ہزار 882 طلبا اور 22 لاکھ 38 ہزار 655 طالبات شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں