وزیراعلیٰ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس میں بھی شریک نہیں تھے۔ وہ گزشتہ روز اور آج اسمبلی اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ نے شرکت کی تھی۔
اس حوالے سے مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف کا کہناتھاکہ وزیراعلیٰ منظر عام سے غائب نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس پارٹی کی مرکزی قیادت کی تھی، علی امین گنڈاپور اسمبلی اجلاس میں کسی بھی وقت شرکت کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور ان کے اسٹاف سے کوئی رابطہ نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے الزام عائد کیا تھا کہ وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیا ہے۔
تاہم 8 گھنٹوں تک رابطہ نہ ہونے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد سے پشاور میں وزیراعلیٰ ہاوس پہنچ گئے تھے۔ تحریک انصاف نے بیان میں کہا کہ علی امین گنڈا پورکی اسلام آباد میں سرکاری حکام کے ساتھ طویل ملاقات ہوئی جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات جہاں تھی وہاں جیمرز لگنے سے موبائل سروس معطل تھی۔