عمران خان نے گنڈاپور کی صحافیوں سے متعلق گفتگو کو نامناسب قرار دیدیا

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا علی امین گنڈاپور کو صحافیوں کے بارے میں ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہیے تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا علی امین گنڈاپور جوش خطابت میں بہت زیادہ بول گئے ہیں، علی امین گنڈا پور کی صحافیوں کے بارے میں گفتگو کی تائید نہیں کرتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا صحافی جس پریشر میں کام کر رہے ہیں وہ جہاد کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے صحافیوں سے متعلق نازیبا زبان استعمال کی تھی جس پر صحافی برادری کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

علی امین گنڈا پور کے رویے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر نے معافی بھی مانگی تھی تاہم صحافیوں کی جانب سے علی امین گنڈا پور سے معافی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں