کراچی سمیت سندھ کےمختلف شہروں میں کل سے 17 ستمبر تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چپ تعزیہ اور 12 ربیع الاول کے موقع پر شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
پابندی آئی جی سندھ کی درخواست پر عائد کی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں ہوگا۔