پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 16 ستمر سے ہونے جارہا ہے جس کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سیریز کا پہلا میچ 16 ، دوسرا 18 اور تیسرا و آخری میچ 20 ستمبر کو ہوگا جب کہ تمام میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
بازید خان، اعجاز احمد، حجاب زاہد، کائنات امتیاز اور ثناء میر کمنٹری پینل میں شامل ہیں جب کہ سویرا پاشا پریزینٹر ہوں گی۔
پاکستان میں شائقین اے اسپورٹس ایچ ڈی پر میچز دیکھ سکیں گے جب کہ پاکستان بھر کے ناظرین کے لیے لائیو اسٹریمنگ پی سی بی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی دستیاب ہوگی۔
اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا تاہم شائقین کو اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔