جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ نے گزشتہ مالی سال میں 45.6 ملین ڈالر کا منافع کمایا۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کو ایس اے 20 لیگ سے بھی کافی منافع حاصل ہوا ہے، اس لیگ میں سب سے زیادہ شیئر کرکٹ بورڈ کے تھے جس کی وجہ سے اسے 3.02 ملین ڈالر اضافی ملے۔
جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کے مطابق گزشتہ سال بھارت کے ساتھ 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کی میزبانی سے بھی کافی آمدنی ہوئی۔
جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر مستقبل میں اسے مزید پرکشش بنانے پر توجہ دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کیا جا سکے۔