ڈیبیو فلم میں مجھے دوران شوٹنگ نکال کر کسی اور اداکارہ کو لیا گیا: راکُل پریت کا انکشاف

بالی وڈ اداکارہ راکُل پریت سنگھ نے انکشاف کیا ہےکہ ان کی ڈیبیو فلم میں انہیں دوران شوٹنگ نکال کر دوسری اداکارہ کو کاسٹ کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انڈسٹری میں پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے گفتگو کی اور اپنے ساتھ پیش آئے واقعے سے متعلق بتایا

راکُل پریت نے کہا کہ جب آپ انڈسٹری کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ہیں تو آپ چیزوں کو دل پر نہیں لیتے، میں نے صرف اتنا ہی سوچا کہ انہوں نے میری جگہ لے لی؟ کوئی مسئلہ نہیں، شاید یہ میرے لیے نہیں تھی، میں کچھ اور تلاش کرلوں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں