کیا آپ نے کبھی ایسے باغ کے بارے میں سنا ہے جہاں خوبصورت پودے دیکھنے کے بجائے آپ کو ان سے سختی سے دور رہنے کی ہدایت کی جاتی ہو؟
دنیا کا سب سے خطرناک باغ انگلینڈ کے شہر نارتھمبرلینڈ میں واقع ہے، جسے Alnwick Garden کہا جاتا ہے۔
یہ باغ نہ صرف اپنی خوبصورتی کے لیے مشہور ہے بلکہ یہاں موجود زہریلے اور خطرناک پودے اسے دنیا کا منفرد باغ بناتے ہیں۔
اس باغ میں تقریباً 100 سے زائد ایسے پودے ہیں جو نہ صرف زہریلے ہیں بلکہ بعض کی خوشبو بھی آپ کو بیمار کر سکتی ہے۔
کئی پودے ایسے ہیں جنہیں چھونے یا سونگھنے سے انسان کی جان تک جا سکتی ہے۔
یہاں آنے والے سیاحوں کو خصوصی ہدایات دی جاتی ہیں کہ ان پودوں کو چھونے یا ان کے قریب جانے سے گریز کریں۔
اس باغ میں آپ کو پودوں کے بارے میں ایسے انکشافات ملیں گے جو حیران کر دیں گے۔
زہریلے پودے صرف کتابوں میں پڑھنے کو نہیں ملتے، بلکہ اس باغ میں آپ کو حقیقت میں نظر آئیں گے، لیکن ان سے دور رہنا ضروری ہے۔
اس باغ کا مقصد لوگوں کو قدرت کے ان پہلوؤں سے روشناس کرانا ہے جنہیں ہم عام طور پر نظر انداز کر دیتے ہیں۔
دیکھا جائے تو یہ باغ کسی “فن پارے” سے کم نہیں۔