وزیر خوراک پختونخوا نے وفاقی وزیر امیر مقام کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے وفاقی وزیر امیر مقام کو 5کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔

ظاہر شاہ طورو کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیاہے کہ امیر مقام نے 3 اگست کی پریس کانفرنس میں مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے جس سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا۔
قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امیر مقام 14 دن کے اندر معافی مانگیں بصورت دیگر ہرجانہ ادا کرنے اور قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔

وزیر خوراک کے پی کی جانب سے قانونی نوٹس میں امیر مقام کو 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں