لاہور: ڈاکو لوہے کے تاجر سے ایک کروڑ روپے چھین کر فرار، سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی

لاہور میں ڈاکو لوہے کے تاجر سے گن پوائنٹ پر ایک کروڑ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ لاہورکے علاقے گجرپورہ میں پیش آیا جہاں کار سوار ڈاکوؤں نے لوہے کے تاجر کو گن پوائنٹ پر لوٹا اور ایک کروڑروپے چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واردات جمعہ کی دوپہر کو ہوئی جس کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی۔
سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کار متاثرہ تاجر کی گاڑی کے قریب آکر رکی، جس میں سے 2 ڈاکو باہر نکلے اور گن پوائنٹ پر ایک کروڑ کیش سے بھرا شاپنگ بیگ چھین لیا، ڈاکو کار ریورس کر کے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لٹنے والا تاجر گوجرانوالہ سے آیا تھا جس کے ساتھ ڈکیتی کو واقعہ پیش آیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں