شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت نے وزیر خارجہ بھیجنے پر آمادگی ظاہر کردی

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اکتوبر کے دوسرے ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے دوہزار پندرہ کے بعد یہ کسی بھی بھارتی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا.ترجمان بھارتی دفتر خارجہ رندویر جسوال نے بتایا شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی شریک ہونگے.بھارتی میڈیا کے مطابق ایک دہائی بعد بھارتی وزیر خارجہ پاکستان آئیں گے دسمبر دوہزار پندرہ کے بعد سے کسی بھی ہندوستانی وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا.آخری بار سابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے دوہزار پندرہ میں افغانستان پر ایک سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیاتھا.اس سے پہلے پاکستان نے بھارت کو ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامہ بھیجا تھا جس پر بھارت نے اپنا وفد پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اجلاس میں بھارت آن لائن شریک ہوگا.شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی سمٹ پندرہ اور سولہ اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں تنظیم میں شریک دیگر ملکوں کے سربراہ ،وزراء اور وفود شریک ہونگے

اپنا تبصرہ لکھیں