امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملوں کا منصوبہ بنا لیا ہے.امریکی اخبار کے مطابق اسرائیل ایرانی انقلابی گارڈز کے اڈوں اور انٹیلی جنس مراکز پر حملہ کرے گا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسرائیل فی الحال ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ نہیں بنائے گا۔ایران نے اسرائیلی حملے پر ردِعمل دیا تو ایٹمی مراکز پر حملہ ہو سکتا ہے۔ ایران کو اسرائیل کا ردعمل فوجی اور انٹیلی جنس اڈوں پر فوکس کرنے کا امکان ہے۔ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل امریکی مدد کے بغیر اپنے اگلے دور میں جوابی کارروائی میں ایران کی تنصیبات پر حملہ کرے گا دوسری طرف سی آئی اے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل احتیاط سے غور کر رہا ہے کہ ایران پر کیسے حملہ کیا جائے۔سی آئی اے نے جنگ کے مزید بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے