حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ، 12 صیہونی زخمی

حزب اللہ فتح حاصل کرنے تک صہیونی ریاست پر کسی بھی قیمت پر حملے جاری رکھے گی۔

ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ گروپ نے اسرائیل کے شہر حیفہ پر اپنا سب سے بڑا میزائل حملہ کیا، جس میں 100 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حیفا پر حزب اللہ کے حملے میں بارہ شہری زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے اور ان کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ فتح حاصل کرنے تک صہیونی ریاست پر کسی بھی قیمت پر حملے جاری رکھے گی۔

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حزب اللہ نے اسرائیل میں اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، پہلے حملے میں 85 اور دوسرے حملے میں 20 راکٹ داغے جب کہ اس کے عبوری رہنما نعیم قاسم نے بات کی۔

ایک اسرائیلی فوج نے کہا کہ ملک کے جدید فضائی دفاعی نظام نے کچھ میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا اور دیگر نے حیفہ شہر اور اس کے آس پاس کی رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ان حملوں کے جواب میں اسرائیلی فوج نے بمباری کر کے بیشتر راکٹ لانچروں کو تباہ کر دیا۔ تاہم اسرائیلی فوج کے اس بیان کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکتی۔

اپنا تبصرہ لکھیں