بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے 20، 100، 500 اور 1000 ٹکا کے نوٹوں میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔
حکومت نے بنگلہ دیش کی کرنسی سے شیخ مجیب الرحمان “بن بندو” کی تصویر جلد ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ اور بنگلہ دیش کے مرکزی بینک نے اس فیصلے سے اتفاق کیا۔
حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر صرف چار نوٹوں کو ہی دوبارہ ڈیزائن کیا جائے گا، لیکن ان تبدیلیوں کو آہستہ آہستہ تمام بینک نوٹوں تک پھیلا دیا جائے گا۔
بنگلہ دیش کی وزارت خزانہ کی جانب سے 29 ستمبر کو لکھے گئے ایک خط میں بنگلہ دیش بینک کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے نوٹوں کے لیے تفصیلی ڈیزائن کے منصوبے پیش کرے۔
مرکزی بینک کی مانیٹری ایڈوائزری اور ڈیزائن کمیٹی ان تبدیلیوں کا جائزہ لینے اور سفارش کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
شیخ مجیب الرحمٰن کی تصویر ہٹانے کے فیصلے کو شیخ حسینہ واجد کے دور میں سابقہ طرز عمل سے ہٹ کر دیکھا جا رہا ہے۔
ان کا پورٹریٹ بہت سے نوٹوں اور سکوں پر بھی چھپا ہوا تھا۔
فی الحال شیخ مجیب الرحمن کی تصویر 2 ٹکے سے لے کر 1000 ٹکے تک کے مختلف بینک نوٹوں پر نمایاں ہے۔