دوارن پرواز پائلٹ کا انتقال،ترکش ائیرلائن کی نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ

ترکش ایئرلائن کا پائلٹ دوران پرواز انتقال کر گیا جس کے بعد ترکیہ کی قومی ایئرلائن کو نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ۔ترک میڈیا کے مطابق ایئرلائن کے ترجمان یحییٰ اُستن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ طیارے نے منگل کی شام مغربی امریکی ساحلی شہر سیٹل سے پرواز کی تھی۔انہوں نے لکھا کہ ہماری ایئربس تھری فائیو زیرو کی پرواز ٹی کے ٹو زیرو فور کے پائلٹ سیٹل سے استنبول پرواز کے دوران گر گئے ، ابتدائی طبی امداد دینے کی ناکام کوشش کے بعد ایک دوسرے پائلٹ کی پرواز کے عملے اور ایک ساتھی پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم وہ لینڈنگ سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے ترجمان نے کہا کہ دوہزار سات سے ترکش ایئرلائنز میں کام کرنے والے پائلٹ کو مارچ میں ہونیوالے طبی معائنے میں کامیاب قرار دیا گیا تھا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں