سمندری طوفان ملٹن کی ریاست فلوریڈا میں تباہی ،16 افراد ہلاک، 30لاکھ افراد بجلی سےمحروم

امریکا میں صدی کے سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن نے ریاست فلوریڈا میں تباہی مچادی اب تک طوفان سے سولہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں امریکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان کے بعد بگولوں سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں اور درخت گرگئے ،فلوریڈا میں طوفان سے تیس لاکھ سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں کیٹیگری تین کے طوفان کے ساتھ شدید بارشیں بھی ریکارڈ ہوئی ہیں جس کے سبب متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، سمندری طوفان ملٹن کی شدت کم ہو کر کیٹیگری ایک میں بدل گئی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں