اسرائیل کی مدد کرنے والے عرب ممالک بھی نہیں بچیں گے.ایران کی دھمکی

تہران نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی بھی ملک اسرائیل کے ممکنہ جوابی حملے میں اپنے فوجی اڈوں یا فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دیتا ہے،،، تو وہ ایران کے انتقامی اقدامات کا نشانہ بن سکتا ہے.امریکی اخبار کو عرب حکام نے بتایا کہ ایرانی حکومت نے سفارتی ذرائع سے یہ پیغام پہنچایا ہے کہ جو بھی عرب ریاست اسرائیل کے ممکنہ حملے میں معاونت کرے گا اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ذرائع کے مطابق ایران کی اس دھمکی کی زد میں خاص طور پر وہ ممالک ہیںْ۔ جہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں۔، جیسے اردن، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور قطر۔ ان ممالک نے امریکی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے۔ کہ وہ اپنے فوجی ڈھانچے یا فضائی حدود کو ایران پر حملے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں