سیکریٹری جنرل اقوم متحدہ نے خبرادار کیا ہے کہ لبنان میں امن دستوں پر حملے جنگی جرم بن سکتے ہیں۔انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ آئی ایف آئی ایل کے اہلکار اور مقامات کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔امن مشنز پر حملے بین الاقوامی قوانین اور انسانی قانونی کی بھی خلاف ورزی ہےاور یہ جنگی جرائم بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی ٹینک امن دستے کے بیس میں گھس گئے تھے۔ اور حالیہ دنوں میں یو این مشن پر اسرائیلی حملے اور خلاف ورزی کا یہ تازہ واقعہ ہے. گزشتہ دنوں میں اسرائیل لبنان سرحد پر تعینات یونی فل افواج پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 5 اہلکار زخمی ہوئے تھے.