آئینی ترامیم پراتفاق رائے کےقریب پہنچ چکے ہیں.مولانا فضل الرحمان

ٹنڈو الہیار میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ہمارے مسودے میں ہم آہنگی پیدا ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد بلاول بھٹو، نواز شریف اور پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کریں گے .مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ترمیم پر اتفاق رائے نہ ہوا تو اس کو مسترد کردیں گے.ان کا کہنا تھا کہ ، 18ویں ترمیم میں بھی ہمیں 9 مہینے لگ گئے تھے، آج کیا مسئلہ ہے جو ہم پر جلدی مسلط کی گئی ، ہم اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ تمام اداروں کے درمیان توازن پیدا کرنا ضروری ہے۔پی ٹی آئی سے درخواست کروں گا کہ ایس سی او سمٹ تک احتجاج ملتوی کر دے.

اپنا تبصرہ لکھیں