تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا ۔پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے آئینی ترمیم کی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کیا ہے .تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے تمام ریجنل اور مقامی تنظیموں کو ضلعی ہیڈکوارٹرز پر نمازِ جمعہ کے بعد پرامن احتجاج کی ہدایت کی ہے ۔ سیاسی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے روا رکھی جانے والی زیادتیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان تک رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے.سیاسی کمیٹی نے عمران خان کی بہنوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے جبکہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ترمیم کا راستہ روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش پر اتفاق کیا گیا .سیاسی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 26 ویں آئینی ترمیم کو تحریک انصاف کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب زور زبردستی اور قید وبند سے کام نہ بنا تو آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ ایک چکر ہے جو گھومے گا، اگر ہمیں نشانہ بنائیں گے تو باری آپ کی بھی آئے گی۔