بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ ہمارا مسودہ تیار ہے تب دینگے جب بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوگی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی بینچز سے 7 ممبران ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے. بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ ایسی آئینی ترامیم کبھی نہیں دیکھیں،عدلیہ میں اگر کوئی ریفارمز کرنی ہیں تو ہم ساتھ ہیں لیکن عدلیہ کو محکوم نہ کریں.ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے آج ملاقات ہوگی امید ہے مولانا فضل الرحمان عدلیہ پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو ماتحت نہ کریں اور ججز کو مرضی کے بغیر ٹرانسفر نہ کریں۔