بشنوئی گینگ نےسلمان خان سے دشمنی ختم کرنے کیلئے 5 کروڑ مانگ لئے

بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی نے دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے بالی وڈ کے اسٹار سلمان خان سے بھاری رقم کا مطالبہ کردیا۔لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو واٹس ایپ پیغام موصول ہوا ہے.جس میں میں کہا گیا ہے کہ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں اور دیرینہ دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو 5 کروڑ روپے ادا کریں اور اس دھمکی کو ہلکا نہ لیں.بصورت دیگر اداکار کا حشر مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی سے بھی بدتر ہو گا.اس پیغام کے بعد ممبئی پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سلمان خان کی رہائش گاہ کے ارد گرد سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیغام جھوٹا تھا، لیکن عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ پیغام بھیجنے والے کا سراغ لگانے کے لیے مستعدی سے کام کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں