مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کی دوسری وضاحت جاری کردی .آٹھ ججز نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اکثریتی فیصلے پر عمل کرنا ہو گا۔الیکشن ایکٹ میں ترمیم عدالتی فیصلے کوغیر موثر نہیں کر سکتی.وضاحت کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترمیم کاماضی سےاطلاق سپریم کورٹ پر نہیں ہوسکتا. سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف دونوں کی جانب سے متفرق درخواستیں دائر کی گئیں تھی جس میں الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ماضی سے اطلاق بارے سوال اٹھایا تھا،سپریم کورٹ کے ججزنے وضاحت کی ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم عدالتی فیصلے کو غیر موثر نہیں کر سکتی، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا ماضی سے اطلاق سپریم کورٹ پر نہیں ہوسکتا،عدالت عظمیٰ کے ججوں نے کہا کہ ہم تفصیلی فیصلہ آںے سے پہلے بھی ایک وضاحت جاری کر چکے ہیں اور ہم نے وضاحت کے لیے رجوع کرنے کا حق اس لیے دیا تھا کہ مختصر حکم نامے پر عملدرآمد میں کوئی پریشانی نہ ہو۔