پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مسودے کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیاہے.خورشید شاہ نے کہا ہے کہ خصوصی کمیٹی کی جانب سے منظور کیے گئے مسودے کی منظوری کابینہ دے گی ان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے.خورشید شاہ کی زیرصدارت پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مسودے پر غور کیا گی تھا۔