سو سال بھی جیل میں رہا تو آئین کی بالادستی کے لیے لڑتا رہوں گا .عمران خان

اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور عمران خان کے درمیان ملاقات تقریبا سوا گھنٹہ تک جاری ملاقات کے بعد ڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت بھی ہوگئی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد مزید مشاورت کریں گے۔بعد ازاں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے پہلہ مرتبہ جیل کی صورت حال سے آگاہ کیا . انہوں نے بتایا کہ 5 دن تک ان کے سیل میں بجلی نہیں تھی، گزشتہ دو ہفتے سے انہیں کوئی اخبار اور ٹی وی کی سہولت فراہم نہیں کی گئی، وہ صرف ڈھائی گھنٹے اپنے سیل سے باہر آتے ہیں۔عمران خان پر امید ہیں اور قوم کے لیے ان کا پیغام بھی یہی ہے کہ اگر 100 سال بھی اس جیل میں گزارنا پڑیں تو گزاروں گا، ملک میں اور عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔بانی چیئرمین نے اپنی بہنوں کی گرفتاری پر بھی افسوس کا اظہار کیا . انہو ں نے کہا کہ وہ اور ان کا پورا خاندان اس جدوجہد کے لیے قربانی دیں گے، انہوں نے پوری قوم سے پرامن رہنے کی درخواست کی ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے مطابق بات چیت جاری رکھیں گے. ہماری کوشش ہوگی عمران خان سے پیر کو دوبارہ ملاقات کی جائے، بانی پی ٹی آئی نے جے یو آئی (ف) کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کے احکامات دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں