بی این پی مینگل کے منحرف سینٹر قاسم رونجھو سینٹ رکنیت سےمستعفیٰ

بی این پی مینگل کے منحرف سینٹر قاسم رونجھو سینٹ رکنیت سے مستعفیٰ ہو گئے.رہنما بی این پی مینگل قاسم رونجھو سینیٹ میں پارٹی پالیسی سے ہٹ کر 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا جس پرپارٹی سربراہ اختر مینگل نے ووٹ دینے والے 2 اراکین سے استعفیٰ مانگا تھا ۔اقاسم رونجھو نے اپنااستعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیاہے۔ جبکہ نسیمہ احسان نے بھی 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا تاہم ان کے مستعفی ہونے کا فیصلہ سامنے نہیں آیا

اپنا تبصرہ لکھیں