صدر مملکت نےجسٹس یحییٰ آفریدی تقرری کی منظوری دے دی.صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا .جسٹس یحییٰ آفریدی چھبیس اکتوبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے.ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل ایک سو پچھہتر اے کی شق تین آرٹیکل ایک سو ستتر اور اور ایک سو اناسی کے تحت کی۔گزشتہ روز پارلیمانی کمیٹی برائے ججزتعیناتی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی جس کے بعد وزیراعظم نے صدر کو جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان تعینات کرنے کی سفارش بھیجی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا انتخاب کیا گیا ہے، اس سے قبل الجہاد ٹرسٹ کیس کے فیصلے کی روشنی میں سپریم کورٹ کا سب سے سینیئر جج ہی ملک کا چیف جسٹس ہوتا تھا۔