توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی درخواست ضمانت منطور کر لی ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کیے ۔ عدالت نے دس دس لاکھ روپے کے ضمناتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے.دوران سماعت جسٹس حسن اورنگزیب نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کیا آپ کو بشریٰ بی بی سے تفتیش کی ضرورت پڑی یا جب سے کیس منتقل ہوا آپ نے کوئی تفتیش کی جس پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے جواب دیا نہیں مجھے ضرورت نہیں پڑی.فاضل جج نے کہا اگر آپ کو یا ڈپٹی اٹارنی جنرل صاحب کو موقع ملے تو آذربائیجان جاکر دیکھیں، آذربائیجان میں ایک ایسا میوزیم ہے جہاں پر گفٹ رکھے جاتے ہیں، دنیاکے صدور کو جو گفٹ ملتے ہیں وہ وہاں پر رکھتے ہیں ان کی تصاویر کے ساتھ، یاسر عرفات کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے ماڈل کا تحفہ بھی وہاں موجود ہے، وہاں جانا ہوا تو ہم بھی ڈھونڈتے رہے، مجھے وہاں پر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی تصویر نظر آئی، بدقسمتی سے کسی اور کی کوئی تصویر نظر نہیں آئی۔