تحریک انصاف چیف جسٹیس کے ساتھ کھڑی ہوگی

بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو بھی چیف جسٹس ہو گا، تحریک انصاف اس کے ساتھ کھڑی ہو گی.کور کمیٹی نے اراکین کے پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کو سراہا۔آئینی ترامیم کو چیلنج کرنے پربھی غور کیا گیا۔کور کمیٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو سنیارٹی کو مدنظر رکھنا چاہیے تھا.پی ٹی آئی کور کمیٹی نے آئینی ترامیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ترامیم چیلنج کرنے پر بھی غور کیا.کور کمیٹی کے مطابق چیف جسٹس کی تقرری اور پارلیمانی کمیٹی کو بھی چیلنج کیا جائے گا.کمیٹی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو اپنے عہدے کا پاس رکھنا اور انصاف پر فیصلے کرنے ہونگے .کور کمیٹی نے اراکین کے پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کی تعریف کی پارلیمانی کمیٹی میں نہ جانا درست فیصلہ تھا.کورکمیٹی نےبانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ملاقاتوں پر عائد غیرقانونی پابندی کے خاتمے اور ملاقاتوں کی فوری بحالی کا مطالبہ بھی کیا بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سے رہائی کی جامع حکمتِ عملی پر بھی غور کیا .

اپنا تبصرہ لکھیں