سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں احمق شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک حقیقی بیوقوف شخص ہے کیونکہ میں نے اسے پچھلی دوبار میں کملا ہیرس کے لئے مہم چلاتے ہوئے دیکھا ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ دوہزار سولہ میں اوباما نے انتخابات میں اس وقت کی ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کی حمایت میں مہم چلائی تھی جو بالآخر میں نے جیت لی تھی۔سابق امریکی صدر کی ٹرمپ کی یہ تنقید ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اوباما نے سوئنگ ریاستوں میں نائب صدر کی حمایت کے لئے کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا۔