پاکستانی ماڈل گرل مس گرینڈ انٹرنیشنل میں نامناسب لباس پہنے پر تنقید کا نشانہ

تھائی لینڈ میں ہونے والے مس گریند انٹر نیشنل کے مقابلے میں حصہ لینے والی پاکستانی ماڈل گرل روما مائیکل مقابلے کے ایک ایک راؤنڈ کے دوران بنائی گئی اپنی ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں وہ بِکنی میں ملبوس ہیں اور اپنا تعارف کروا رہی ہیں۔مسِ گرینڈ انٹرنیشنل کی ویب سائیٹ کے مطابق اس مقابلے کا فائنل میں روما مائیکل ٹاپ 10 شرکا کی فہرست میں موجود نہیں ہیں.یاد رہے کہ مس گرینڈ انٹرنیشنل کے مقابلے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ہو رہے ہیں۔ مس گرینڈ انٹرنیشنل بیوٹی مقابلہ کا تاج گولڈن کراؤن ے نام سے جانا جاتا ہے۔روما مائیکل کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر موجود اُن کی تصاویر اور ویڈیوزمیں ان مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈز کے علاوہ کلچرل راؤنڈز کی ویڈیو موجود ہیں۔پاکستانی ماڈل و اداکارہ روما مائیکل اس سے قبل مقامی میڈیا کو بتا چکی ہیں کہ ماضی میں وہ مس چارم پاکستان اورمس گرینڈ پاکستان 2024 کا تاج اپنے سر پر پہننے کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں