امریکی انتخابات. سروے رپورٹس میں ٹرمپ بازی لے گئے

امریکی صدارتی انتخابات میں اب کم وقات رہ گیا ہے ۔ کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مقابلہ مزید دلچسپ ہوگیا ہے۔ اس وقت قومی جائزے اور پولز یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ ایک دوسرے سے چند پوائنٹس کے فرق پر موجود ہیں اور جب فرق اتنا کم ہو تو فاتح کی پیش گوئی کرنا بہت مشکل ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے ایک نئے سروے کے مطابق ٹرمپ کو کملا ہیرس پر برتری حاصل ہے ۔پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل اگست میں کیے گئے سروے میں ہیرس کو دو پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔ واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے کیے گئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کوہیرس پرمعمولی برتری حاصل ہے لیکن فرق بہت کم ہے۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ووٹرز ٹرمپ کو ہیرس سے زیادہ پسند کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں