سمندری طوفان داناریاست اڑیسہ کےساحل سے ٹکرا گیا. پروازوں پر پابندی.پانچ سو سے زائد ٹرینیں منسوخ

سمندری طوفان دانا بھارتی ریاست اڑیسہ کے ساحل سے ٹکرا گیا ،ایک سودس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں اور موسلا دھار بارش جاری ،تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے،کئی سڑکیں بند ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان دانا نے اڑیسہ اور مغربی بنگال کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ طوفان دانا کے پیش نظر جہاں پانچ سو سے زائد ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں تو وہیں اڑیسہ اور بنگال میں سولہ گھنٹے کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی گئی اڑیسہ کے چودہ اضلاع سے تقریباً دس لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا اثر اتر پردیش کے کئی علاقوں میں بھی نظر آئے گاجس کی وجہ سے درجہ حرارت میں بھی معمولی کمی دیکھی جائے گی

اپنا تبصرہ لکھیں