اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کر دیا .ایران کے دالحکومت تہران کے مغرب میں مزید دھماکے سنے گئے . اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سمیت شیراز اور کرج شہر میں فضائی حملے کیے.اسرائیلی فوج نے رات گئے ایران پر فضائی حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل سازی کی تنصیبات، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں ور دیگر اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ تہران نے حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کر دیا۔یرانی فوجی حکام کے مطابق ایران کے فضائی دفاعی نظام نے تہران پر اسرائیلی حملے کو بھی پسپا کر دیا. اس وقت بھی ایرانی دارالحکومت تہران پر ایرانی فضائیہ کی پروازیں جاری ہیں .اسرائیلی حملے کے بعد ایران کےفضائی حدود سے پروازوں کا رخ موڑ دیا۔پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹرکے قریب دھماکے سنے گئے۔تہران پر اسرائیلی حملے کے بعد کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔امام خمینی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بھی نشانہ بنایاگیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی سکیورٹی نظام سے متعلق اہم عمارت میں مبینہ طور پر دھماکے کی اطلاع ہے دعویٰ کیا گیا کہ جس عمارت میں دھماکا ہوا ہے وہ تہران میں ہے اور اس عمارت سے دس سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔تسنیم خبر رساں ادارے نے کہا کہ اسلامی انقلابی گارڈ کے جن اڈوں پر حملہ کیا گیا وہاں کوئی نقصان نہیں پہنچا.غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران پر فضائی حملے مکمل کر لیے ہیں، انٹیلی جنس کی بنیاد پر اسرائیلی دفاعی فورسز نے میزائل بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، ان میزائلوں سے اسرائیل پر حملے کیے جاتے تھے۔