ایران پر حملے میں F-35 اسٹیلتھ فائٹرز سمیت 100 طیاروں نے حصہ لیا . اسرائیلی میڈیا

اسرئیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کہ آپریشن فوجی اہداف پر مرکوز تھا. اس حملےمین100 سے زائد طیارےنےکا 2000 کلومیٹر کا سفر کرکے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا. اسرئیلی میڈیا نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے بتایا کہ ایران پر حملہ کرنے سے قبل شام میں راڈار کے اہداف کو تباہ کیا گیا تاکہ اسرائیل کے ابتدائی حملے کاسے ایران کی صلاحیتوں کواندھا کیا جاسکے اسرائیلی فوج کے مطابق حملے میں تہران، کرج اور ایران کے اسٹریٹجک مقام کو نشانہ بناتے ہوئے تیزی سے جارحانہ کارروائی کی گئی اور خصوصی طور پر فوجی مقامات کو نشانہ بنایا.اسرائیلی فوج کے مطابق پہلے فضائی دفاعی نظام پر حملہ کیا گیا جس سے فوجی اڈوں پر بعد میں ہونے والے حملوں کا راستہ صاف ہو گیا.اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران میں تیل اورنیوکلیئرتنصیبات کونشانہ نہیں بنایا گیا.اسرائیل کی دفاعی افواج کے ترجمان ڈینیئل ہیگری نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر اپنے حالیہ حملوں کی قیمت ادا کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک واضح پیغام ہے کہ جو لوگ اسرائیلی ریاست کے لیے خطرہ بنیں گے انھیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔’

اپنا تبصرہ لکھیں