سعودی عرب کی ایران پراسرائیلی حملوں کی مذمت

سعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی خودمختاری،عالمی قوانین اوراصولوں کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں تمام فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں سعودی عرب نےعالمی برادری سے خطے میں کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے خاتمے کے لیے فعال کردارادا کرنے اورخطے میں جاری فوجی تنازعات کے نتائج سے خبردار کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں