امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملوں سے پہلے امریکی حکام کو آگاہ کیا تاہم اسرائیل کے ایران پر حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں امریکا کا اسرائیل کی سلامتی کیلئے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکانے کہا کہاسرائیل نے اپنے دفاع میں یکم اکتوبر کو ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کا جواب دیتے ہوئے ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ ایران پر حملوں کے بعد امریکی وزیر دفاع نے اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ کیا اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا۔امریکی اور اسرائیلی وزیر دفاع کی ایران پر حملے سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔