اسرائیلی طیاروں کو ملکی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی .اردن

اردن کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے حملے کے دوران کسی جیٹ طیارے کو ملک کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔اردن کے سرکاری میڈیا نے ایک فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی متضاد علاقائی فریقوں کے لڑاکا طیاروں کو ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی.اردن نے اس سال اپریل میں اسرائیل پر اپنے ایرانی حملے کو ناکام بنانے میں اسرائیل کی مدد کی تھی تاہم ایران پر ہونے والے اس حملے کے بارے میں اردن نے وضاحت کی ہے کہ ان کی فضائی حدود استعمال نہیں ہوئی .

اپنا تبصرہ لکھیں