پی ٹی آئی برطانیہ میں ایک پروگرام میں منصوبہ بندی کے ساتھ احتجاج کی تیاری کررہے ہیں جس کے مہمان سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہوں گے.ذرا ذرائع کے مطابق لندن میں مقیم رہنماؤں اور پارٹی کے حامی اس ہفتے کے آخر میں ایک تقریب میں احتجاج کریں گے جہاں سابق چیف جسٹس عیسیٰ اہم مہمان کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔سابق جسٹس عیسیٰ پہلے پاکستانی جج ہیں جنہیں مڈل ٹیمپل میں بینچر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، 25 اکتوبر کو ریٹائر ہونے کے بعد وہ ان کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی اس تقریب میں شرکت کے لیے لندن پہنچے ہیں.تقریب سے پہلے پی ٹی آئی کے مرکزی ایکس اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں قاضی فائز عیسیٰ کو ان کے متنازع فیصلوں کے باوجود مڈل ٹیمپل میں بینچر کے طور پر نامزد کیے جانے پر لندن میں مقیم اپنے جماعت کے حامیوں سے مطالبہ کیا گیا کہ انصاف کے لیے کھڑے ہوں اور اپنی آواز بلند کریں جہاں اس مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا واضح رہے کہ منگل کو لندن میں بینچرز اور ان کے اراکین کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں منتخب اراکین کو بینچ میں بلانے کی تقریب منعقد ہو گی، اس سال بلائے گئے افراد میں دیگر کے علاوہ ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی شامل ہیں جنہیں رات کے کھانے سے پہلے بینچ میں بلایا جائے گا، پھر انہیں ہائی ٹیبل پر اپنی جگہ لینے کو کہا جائے گا۔ رات کے کھانے کے بعد ہر نیا بینچر ایک مختصر تقریر کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ، فائز عیسیٰ نے ایک افسوسناک میراث چھوڑی ہے اور پاکستان میں عدالتی نظام کو تباہ کر دیا ہے، ان کے خلاف ایک طویل چارج شیٹ ہے جہاں انہوں نے ہمیں ہمارے نشان سے محروم کیا، مخصوص نشستوں کے فیصلے سے لے کر عدالتوں کو دوبارہ گنتی کے لیے مخصوص حلقے کھولنے کی اجازت دینے تک چارج شیٹ کا طویل سلسلہ ہے، انہوں نے خراب کردار ادا کیا اور اس پر کسی بھی باوقار پلیٹ فارم پر بات نہیں کرنی چاہیے۔