پی ٹی آئی کاججزتقرری کمیشن کا حصہ بننےکافیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے ججز تقرری کے کمیشن کاباضابطہ طور پر حصہ بننےکا فیصلہ کرلیا۔پارٹی اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں کمیشن کیلئے پارلیمان سے ارکان نامزد کرنے پراتفاق کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ سیاسی کمیٹی کے فیصلے کو توثیق کیلئے کور کمیٹی اور حتمی منظوری کیلئے بانی پی ٹی آئی کوبھیجاجائے گا۔کمیشن میں حزبِ اختلاف کی نمائندگی کیلئے دو ناموں کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد ہوگا۔اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کیلئے حزبِ اختلاف کی جانب سے دو اراکین کی نامزدگیوں اور اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کے خط پر جامع بریفنگ دی گئی۔جلاس میں چھبیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پارٹی کے دوٹوک اور اصولی مؤقف کا بھی اعادہ کیا گیا.

اپنا تبصرہ لکھیں