قومی اسمبلی میں عمر ایوب کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے پی ٹی آئی رہنماء بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسلم گھمن کو پارلیمانی پارٹی اجلاس سے باہر نکال دیا گیا پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کو پارٹی نے شوکاز جاری کیا ہوا ہے کہ آئین ترمیم کے دوران ان کی سرگرمیاں مشکوک تھی انہیں بتایا ا گیا کہ آئینی ترامیم میں انہوں نے حکومت کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا اور ان معاملات پارٹی کی نظر میں وہ مشکوک ہیں .انہیں بتایا گیا کہ جب تک ان حوالے سے شکوک و شہبات دور نہیں ہوتے وہ اجلاس میں نہیں بیٹھ سکتے.پارٹی ان کے فیصلے کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے.بعدازاں بریگیڈیئر اسلم گھمن اجلاس چھوڑ کر چلے گئے