اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل سہولیات واپس لینے کیخلاف دائر درخواست پر جیل حکام سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری قانون، ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اکتیس اکتوبر تک رپورٹ طلب کر لی۔فریقین کو عدالت میں متعلقہ ریکارڈ کیساتھ پیش ہونے کے لیے مجاز افسر مقرر کرنے کی ہدایت اور مجاز افسر آئندہ سماعت پر تحریری جواب اور رپورٹ کیساتھ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔عمران خان کی بہن نورین نیازی نے شعیب شاہین ایڈوکیٹ کے ذریعے درخواست جمع کرائی تھی